تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:7

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےسانحہ پشاور کے زخمیوں کی عیادت کی

جیو نیوز - پشاور......اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہےکہ سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے تیار ہے معصوم بچوں کا خون بہانے والے مسلمان کیسے ہوسکتے ہیں،ا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک سکول حملہ پاکستان کی تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ معصوموں کا خون بہانے والے مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں پوری قوم انکے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہے سانحہ پشاور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.