تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:39

فیصل آباد:چار دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکانے کی تیاریاں مکمل

جیو نیوز - فیصل آباد......فیصل آباد میںآج مزید4 دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ان دہشت گردوںکو بعد نمازِ مغرب پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کےذرائع نےلاہور میں جیونیوز کو بتایاکہ آج جن دہشت گردوں کو پھانسی دی جانا ہے،ان میں اخلاق روسی سمیت 4دہشت گرد شامل ہیں،اِن دہشت گردوں کی ان کے عزیزوں سےآخری ملاقات کرا دی گئی ہے، انہیں فیصل آباد جیل میں بعدنمازمغرب پھانسی پر لٹکایا جائے گا،اُدھر جیل ذرائع کے مطابق دہشت گردوں پر پھانسی کا سن کر کپکپی طاری ہے۔ اس سے پہلےجمعے اور ہفتے کی درمیانی رات بھی فیصل آباد جیل میں ہی 2دہشت گردوں عقیل عرف ڈاکٹرعثمان اور ارشد مہربان کو پھانسی پر لٹکایا گیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.