تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:39

پاکستان میں سزائے موت کی بحالی پرایمنسٹی کی تنقید

جیو نیوز - کراچی......پاکستان میں سزائے موت کی بحالی پر انسانی حقوق تنظیموں نے تنقید کی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پھانسی دینا دہشتگری اورجرائم کا جواب نہیں۔یہ عوام کے تحفظ میں حکومتی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے لڑنے کا جواب، لوگوں کو پھانسی دینا نہیں ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایشیا پیسفک ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیوڈ گریفتھس نے ایک بیان میں کہا کہ پشاور کے اسکول پر حملہ خوفناک تھا، لیکن اس کے جواب میںحکومت کی طرف سےمزید لوگوں کو ہلاک کرنا،کسی بھی طرح دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے درست جواب نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سزائے موت کی بحالی، پشاور حملے سے اٹھنے والے اہم مسائل پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے، جن میں سے ایک مسئلہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں حکومتی ناکامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کو پھانسی دیکر بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے کے راستے پر چلتی دکھائی دے رہی ہے۔ایمنسٹی کے مطابق اس وقت پاکستان میں 8 ہزار قیدی ایسے ہیں جنہیں سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔ ان میں سے صرف 500 ایسے ہیں، جو دہشتگردی کے الزام میں سزا یافتہ ہیں جبکہ بہت سے کیسز میں سزائے موت ،ایسی سماعت کے بعد دی گئی ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.