تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:55

خالد مقبول ،عامر خان اور حیدر عباس رابطہ کمیٹی میںپھر شامل

جیو نیوز - کراچی.....متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،عامر خان اور حیدر عباس رضوی کو دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا پاکستان اور لندن میں مشترکہ اجلاس ہو ا جس میں رابطہ کمیٹی کے معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،عامر خان اور حیدرعباس رضوی کو رابطہ کمیٹی میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ رہنما اب رابطہ کمیٹی کے اراکین کی حیثیت سے تحریکی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے مشترکہ اجلاس کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.