تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 0:12

پاک چین دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل چکی،شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہےکہ پاک چین دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے،پاکستان کی موجودہ قیادت چین کیساتھ تعلقات کو انتہائی ا ہمیت دیتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سےچین کی کمیونسٹ پارٹی(سینٹرل کمیٹی)انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے نائب وزیر چن فنگ ژیانگ نےلاہورمیں ملاقات کی،اس موقع پرباہمی دلچسپی کےامور،دوطرفہ تعلقات کےفروغ اور مسلم لیگ (ن )اور کیمونسٹ پارٹی چائنہ کے مابین رابطے مزید مستحکم بنانےپر تبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ چین پاکستان کاانتہائی قابل اعتماد عظیم دوست ہےاورپاک چین دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے،ان کا کہناتھاکہ موجودہ قیادت کے دور میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزیدمستحکم ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.