تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 0:28

قوم مجرموں کو تختہ دار پر دیکھنا چاہتی ہے،طاہر اشرفی

جیو نیوز - لاہور......چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پوری قوم سانحہ پشاور کرب اور غم میں مبتلا ہے اور مجرموں کو تختہ دار پر دیکھنا چاہتی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور میں بچوں کوجس طرح قتل عام ہوا وہ رسول اکرمﷺکی تعلیمات کے سراسر خلاف ہے۔حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا میں مسلمانوں کی ذلت کا سبب فرقہ ورانہ تشدد ہے،دنیا میں امن اسی صورت ممکن ہے جب مظلوموں کو انصاف ملے اور ظالم کو سزا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.