تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 1:0

تحریک انصاف کورکمیٹی کی سانحہ پشاورکی مذمت

جیو نیوز - اسلام آباد.......... پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سمیت دیگر دہشت گروپوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں ، اس مشکل کی گھڑی میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہو جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے بعد ترجمان پی ٹی آئی شیریں مزاری نے اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پشاور جیسے بربریت کےواقعہ کی کوئی مثال نہیں ملتی، اس بے رحمانہ اقدام کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا،کالعدم تحریک طالبان سمیت دیگر دہشت گروپوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں ، اس مشکل کی گھڑی میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہو جائے، تحریک انصاف دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور دیگر اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.