تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 1:32

مولانا عبدالعزیز کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم کا احتجاج

جیو نیوز - کراچی........لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے ایم کیوایم کے خلاف دھمکی آمیر بیان کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم کی جانب سے احتجاج کیاگیا ۔ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے بیان کے خلاف ایم کیوایم حیدرآبادڈویژن کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاج کیاگیاجس میں زونل انچارج نویدشمسی، رکن اسمبلی رعناانصارسمیت دیگر اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورخواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ سکھر میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں زونل انچارج شہزادہ گلفام، اراکین زونل کمیٹی ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد سلیم بندھانی اور دیوان چند چاؤلہ سمیت کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نواب شاہ میں مولانا عبدالعزیز کے بیان پر ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ لاڑکانہ میں ایم کیوایم ڈویژن کی جانب سے مولانا عبد العزیز کی گرفتاری اور جامعہ حفصہ پر بندش عائد کرنے کےمطالبہ کے لئے ڈویژنل آفس سے جناح باغ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ٹنڈو الہٰ یار میں بھی ایم کیوایم کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ پشاور میں متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مولانا عبد العزیز نے قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف نازیبا اوراشتعال انگیز الفاظ استعمال کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.