تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 1:48

پشاور: دہشتگردی کے شکار اسکول میں لوگوں کی آمد کاسلسلہ جاری

جیو نیوز - پشاور........شہدائے پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دہشت گردی سے متاثرہ آرمی پبلک اسکول میں لوگوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے، متاثرہ اسکول کی مرمت و صفائی کا کام بھی شروع کردیاگیا ہے۔ دوسری جانب ورسک روڈ کے مختلف مقامات پرسرچ آپریشنزکے دوران 80 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ پشاورکےآرمی پبلک اسکول کے باہراتوار کو چھٹے روز بھی لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گردی میں زندہ بچ جانے والے بچوں کو بستے واپس کئےگئے۔ہر چہرے پر دکھ کے آثار نمایاں تھے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے اسکول سے ملحقہ بہاری کالونی، آبشار کالونی، کبابیان اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کئے۔ لیڈیز پولیس اور سراغ رساں کتوں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 80 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ دہشتگرد حملے کاشکار ہونے والے آرمی پبلک سکول کی تعمیر نو اور مرمت و صفائی کا کام بھی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.