تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 2:4

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام جماعتوں کو یکجا ہونا چاہیئے، یوسف رضاگیلانی

جیو نیوز - پشاور......... سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ دہشتگردی ملک میں سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہونا چاہیئے جبکہ پاک افغان تعلقات کی بہتری دونوں ملکوں میں ہونے والے واقعات کو روکنے میں پنہاں ہے۔پشاورمیں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے اسکول پر حملے کو دردناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو دہشتگردی اور انتہاپسندی سے نمٹنےکے لیے مل کر پالیسی بنانی ہوگی، جنگ جیتنے کے لیے قوم فوج کو سپورٹ کرے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان جڑواں بھائی ہیں، انھیں دہشتگردی کے خلاف مل کرکام کرنا ہوگا، جب تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مکمل طور پر استوار نہیں ہوتے دہشتگردی کے واقعات دونوں جانب ہوتے رہیں گے۔انھوں نے کہاکہ عدالتوں کے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے، پھانسی کی سزا بحال کرنے کافیصلہ درست ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.