تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 2:37

دہشتگردوںکیخلاف مقدمے درج کرکے پھانسی دیجائے، ایاز لطیف پلیجو

جیو نیوز - ماتلی........قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ طالبان ، کراچی کے دہشت گردوں اورتھر میں بچوں کی اموات کے ذمے داروں کے خلاف مقدمے درج کرکے سب کو پھانسی دی جائے، دشمنوں کو بتایا جائے کہ قوم بیدار ہوچکی ہے۔ قومی عوامی تحریک کے سربراہ کی قیادت میں ٹنڈو باگوسے ماتلی تک محبت سندھ بیدار ریلی نکالی گئی ۔ اس موقع پرایاز لطیف پلیجو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مساجد سے محبت کا درس دینے کے بجائے قتل کے فتوے دینا شروع کردیے گئے، پشاور میں دہشت گردوں کی گولی کا نشانہ بننے والا ہر بچہ پاکستان اور سندھ کا بچہ ہے ۔ انھوں نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی نے ایک سازش کے تحت سندھ کی تقسیم کا بیج بودیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.