تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:59

ڈیرہ غازی خان :امجد کھوسہ کے الیکشن آفس میں دھماکا ،5افراد جاں بحق

جیو نیوز - ڈیرہ غازی خان .....ڈیرہ غازی کے علاقے تونسہ میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی امجد فاروق کھوسہ کے الیکشن آفس میں دھماکےہوا ہے،جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ،دھماکے کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد ڈیرے پر موجود تھی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفسر ڈی جی خان نے 5افرد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں 15سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال تونسہ منتقل کیا گیا ہے۔

تاہم امجد فاروق کھوسہ کی ڈیرے پر موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے،پولیس حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا ہے۔

دھماکا اس قدر شدید تھاکہ دور تک آواز اس کی آواز سنی گئی، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.