تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:15

جامعہ این ای ڈی میں سائنسی پروجیکٹ کی نمائش

جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی میں سجی طلبہ کے سائنسی پروجیکٹس کی نمائش ۔ طلبہ نے ایسے پروجیکٹ بنائے جسے دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔

سبزیوں کے چھلکوں سے بائیو گیس تیار کرنا ہو یا سرنج اور لکڑیوں کو استعمال کرکے کرین بنانا۔ اور تو اور نمکین پانی کو میٹھا بنانے کا پلانٹ بھی طلبا یوینورسٹی میں لے آئے۔ یہ ہے این ای ڈی یونیورسٹی جہاں سجی طلبا کے سائنسی پروجیکٹس کی نمائش۔ نمائش میں سندھ بھر کی مختلف جامعات کے طلبا کے 41 پروجیکٹس پیش کیے گئے۔

نمائش میں تین شعبوں میں پروجیکٹس پیش کیے گئے جن میں کیمیکل، مکینیکل اور الیکڑونکس کے شعبے شامل ہیں۔ سائنسی پروجیکٹس میں طلبا کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے ماہرین نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کے طلبا انجینئرنگ کے شعبے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں بس ضرورت ہے تو وسائل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.