15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:20
راولپنڈی آپریشن:خاتون سمیت2 دہشتگرد ہلاک،ایس آئی جاں بحق
جیو نیوز - راولپنڈی .......راولپنڈی میں چکری روڈ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں خاتون سمیت3مبینہ دہشت گرد وں کو ہلاک کر دیا گیا، کارروائی میں 2 بچے بھی جان سے گئے۔ دہشتگردوں کے حملے میں سب انسپکٹر بھی جاں بحق ہو گیا۔
دہشتگردوں کے حملے سے ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹرجاں بحق اور 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گئے ۔راولپنڈی میں چکری روڈ پر جوڑیاں نامی علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاتون 2بچے اور 2مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں دو بچے بھی ہلاک ہو گئے ۔ دہشتگردوں کے حملے سے ایلیٹ فورس کاسب انسپکٹر ارشاد بھی جاں بحق ہو گیا ۔
کارروائی میں اے ایس آئی ابرار سمیت دو کانسٹیبل زخمی بھی ہو ئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔کارروائی میں 3مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لےلیا گیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن مکمل کرلیا ہے۔