15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:43
آئندہ ڈھائی برس میں خدمت خلق کی نئی تاریخ رقم کریں گے، شہباز شریف
جیو نیوز - لاہور...... وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آئندہ ڈھائی برسوں میں خدمت خلق کی نئی تاریخ رقم کرےگی ۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن)کے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہ وہ خلوص نیت سے عوا م کی خدمت کر رہے ہیں اور پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے ماڈل صوبہ بنانے کے پروگرام پر تیزی سے عمل پیرا ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا جمہوریت کے استحکام ، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور جمہوری روایات کے فروغ کیلئے موثر کردار ہے۔ ان کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے ،،توانائی بحران اورعوامی کے مسائل کے حل کےلیے سنجیدہ کاوشیں کی جا رہی ہیں۔