15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:31
ڈی این اے کے بعد گیتا کو خاندان کے حوالے کیا جائے گا،سشما سوراج
جیو نیوز - نئی دہلی.......پاکستان میں موجود بھارتی لڑکی گیتا کے خاندان کا پتا لگا لیا گیا، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ گیتا کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد خاندان کے حوالے کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 15 سال تک اپنے گھر سے دور رہنے والی گیتا 26 اکتو بر کو بھارت پہنچے گی۔جبکہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ گیتا جلد بھارت آ جائے گی،اور ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی اسے اس کے خاندان کے حوالے کیا جائے گا۔ گیتا نے بھارتی سفارت خانے سے بھیجی گئی تصویروں میں گھر والوں کو شناخت کیا تھا۔گیتا کا تعلق بھارتی ریاست بہار سے ہے۔