15 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:16
محرم کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں مجالسِ عزا کا آغاز
جیو نیوز - راولپنڈی.......محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی مجالس کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
محرم الحرام شروع ہوتے ہی نواسہِ رسول کی یاد میں عزاخانے آباد اور مجالس کے سلسلے شروع ہوگئے ہیں، مجالس میں علماء و ذاکرین اہلِ بیت کے فضائل و مصائب بیان کرتے ہیں، جو سن کر ایک بار پھر کربلا کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔
راولپنڈی میں محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔