تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:49

بارشوں کے بعد ملک کے بالائی علاقوں میں موسم بدلنے لگا

جیو نیوز - اسلام آباد.......بارشوں کے بعد بالائی علاقوں میں موسم بدلنے لگا ہے اوردرجہ حرارت میں کمی کے ساتھ سردی آہستہ آہستہ اپنے قدم جما رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور، کوہاٹ ،سرگودھا اورہزارہ کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے بعد بالائی علاقوں میں سردی بڑھ رہی ہے ۔قلات، گلگت اور استور میں درجہ حرارت دس ڈگری سے بھی نیچے آ گیا۔

آج پشاور، کوہاٹ ،سرگودھا اورزارہ کے علاقوں میں بارش کے بعد خنکی بڑھنے کا امکان ہے۔آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب، اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر بھی گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.