16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:44
کراچی ، نیب کی کنٹینرز ٹرمینل برانچ میں کارروائی، بینک آفیسر گرفتار
جیو نیوز - کراچی...........نیب انٹیلی جنس کراچی نے کارروائی کرکے بن قاسم کنٹینر ٹرمینل برانچ میں 20 کروڑ روپے سے زائد کی خورد برد میں ملوث بینک آفیسر کو گرفتار کرلیا ۔احتساب عدالت نے ملزم کو سات روز کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
ترجمان نیب کے مطابق ملزم عبدل الجبار پر 20 کروڑنوے لاکھ روپے سے زائد رقم کی خوردبرد میں ملوث ہے۔بینک آفیسر نے شپنگ کمپنی کے ملازم ناصر مراد اور دیگر سے مل کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔
ملزم نے 20کروڑ 90 لاکھ سے زائد رقم خورد برد کرکے اپنے اور خاندان کے مختلف افراد کے اکاونٹ میں منتقل کئے۔ترجمان نیب نے بتایا کہ نیب نے اس کیس میں دیگر ملزمان کو پہلے گرفتار کیا تھا۔نیب نے قومی بینک کے آفیسر عبدالجبار کو گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کیا ۔احتساب عدالت نے ملزم کو سات روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔