تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:15

لاہور، نواز شریف کیخلاف بطور وزیراعلیٰ پلاٹ الاٹمنٹ کیس کونمٹا دیا گیا

جیو نیوز - لاہور........لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کے خلاف بطور وزیراعلیٰ من پسند افراد کوپلاٹوں کی الاٹمنٹ کے کیس کو نمٹاتے ہوئے پٹیشنر کو ایل ڈی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار نوشاب اے خان نے الزام عائد کیا کہ میاں نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ صوابدیدی فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے من پسند افراد کو پلاٹ الاٹ کیے ۔

وزیر اعلیٰ کے صوابدیدی اختیارات آئین اور قانون سے متصادم ہیں،سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار نے ایل ڈی اےسے رجوع نہیں کیا جس کی بناءپر انہیں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ۔

عدالت نے درخواست گزار کو ایل ڈی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.