16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:5
پی ٹی آئی نے 247 غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈ لیے، دانیال عزیز
جیو نیوز - اسلام آباد........مسلم لیگ ن کے رہنمادانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 247غیر ملکی کمپنیز سے فنڈز لیے ، قانون کے مطابق غیر ملکی فنڈز لینے والی سیاسی جماعت پاکستان میں کام نہیں کر سکتی ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف کو فنڈز دینے والی 14 کمپنیز جعلی تھیں ، پتہ نہیں اصل میں وہ کون سی قوتیں تھیں جنہوں نے پی ٹی آئی کی فنڈ نگ کی، عمران خان اس کا جواب دیں۔
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو فنڈز مہیا کرنے والی امریکی کمپنیز اپنے ملکی قوانین کے مطابق منی لانڈرنگ کے جرم کی مرتکب ہوئی ہیں ۔