تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:37

رشید گوڈیل کو ایم کیو ایم چھوڑنے کی سوچ پر نشانہ بنایا گیا،نبیل گبول

جیو نیوز - کراچی........ سندھ ہائی کورٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ رشید گوڈیل کو ایم کیو ایم چھوڑنے کی سوچ پر نشانہ بنایا گیا،رشید گوڈیل پر بھی حملہ ہوا،انھیں بھی ٹیلی فون پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انھوں نے
سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست چیف جسٹس ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔

نبیل گبول کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ وہ نجی محافظ کیوں نہیں رکھتے ؟ اس پر نبیل گبول کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ گارڈز ہر جگہ نہیں جاسکتے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے پاس 13سال سے سرکاری سیکیورٹی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کو ایم کیو ایم چھوڑنے کی سوچ پر نشانہ بنایا گیا،رشید گوڈیل پر بھی حملہ ہوا،انھیں بھی ٹیلی فون پر دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ عدالت نے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس فیصل عرب کو بھجواتے ہوئے کہا کہ نبیل گبول کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی ایسی ہی درخواست کے ساتھ سنی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.