تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:44

گجرات: مخالفین کی فائرنگ سے بلدیاتی امیدوار جاںبحق

جیو نیوز - گجرات.........گجرات میں مخالفین کی فائرنگ سے بلدیاتی امیدوار شریف بیگ کا بیٹا جاں بحق اور کزن زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق عمران بیگ اور اس کا کزن موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ ہزارہ مغلاں میں گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کردی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں عمران بیگ جاں بحق جبکہ کزن زخمی ہوگیا، پولیس کا کہنا ہےکہ مخالفین نے فائرنگ ذاتی دشمنی کی وجہ سے کی ہے۔

مقتول یونین کونسل سے چیئر مین کے امیدوار شریف بیگ کا بیٹا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.