17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:17
لیاری گینگ وار کے شاہد بکک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
جیو نیوز - کراچی.......کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے شاہد بکک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
لیاری گینگ وار کے شاہد بکک کے خلاف دو مختلف تھانوں میں قتل،اقدام،غیرقانونی اسلحہ،پولیس مقابلہ اوردھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام ہے۔ملزم ضمانت پر رہا تھا اور اس پرآج فرد جرم عائد ہونی تھی۔
عدالت نے ملزم شاہد بکک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے 3 نومبر کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔