تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:21

موجودہ حالات میں مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ضروری ہے،شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور.....وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ سب کو ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ دین اسلام صبر و تحمل، برداشت اور بردباری کا درس دیتا ہے ، مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور پرامن فضا کو یقینی بنانے کے لیے سب کا مثبت کردار ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے، تمام تر اختلافات کو بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اخوت و بھائی چارے اور رواداری کی فضا قائم کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.