تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 23:47

بلدیاتی الیکشن میں چند دن کا اضافہ ہو تو حرج نہیں،خورشید شاہ

جیو نیوز - سکھر.......قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف دورہ امریکا سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر جاتے تو مزید طاقتور وزیراعظم نظر آتے۔

سکھر میں نجی اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں 4,5دن کا اضافہ کردیا جائے تو کوئی حرج نہیں ۔

بلدیاتی انتخابات حکمراں جماعتیں ہی جیتتی آئی ہیں، سندھ میں بھی پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.