تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:19

کراچی : اسٹیڈیم روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار افراد ہلاک

جیو نیوز - کراچی .......کراچی میںاسٹیڈیم روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 گھنٹے بعد دم توڑ گئے۔

ڈمپر کا ڈرائیور موقع پاتے ہی جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.