18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:43
الیکشن کمیشن نےضمنی الیکشن میں رہی سہی ساکھ بھی کھو دی ،سینیٹر سعید غنی
جیو نیوز - لاہور.......پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے اپنی رہی سہی ساکھ بھی کھو دی ہے ۔
لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں پیپلزپارٹی کے بلدیاتی امیدوار کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں اربوں روپے خرچ کیے گئے۔
الیکشن کمیشن اپنے قوانین اور ذمہ داریوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا جو الیکشن کمیشن کی سراسر ناکامی ہے، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اگر اپنے قوانین پر عمل درآمد نہیں کراسکتا تو اسے مستعفی ہو جانا چاہیے۔