18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:36
چکوال میں کوچ اور ٹرک کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
جیو نیوز - چکوال......چکوال میں کوچ اور ٹرک کی ٹکر میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کلرکہار کے قریب موٹر وے پر کوچ اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی،حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے،مسافر کوچ اسلام آباد سے فیصل آباد جارہی تھی۔