18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:59
امریکی خاتون اول مشعل اوباما کی مریم نواز کو دورہ امریکہ کی دعوت
جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکی خاتون اول مشل اوباما کی خصوصی دعوت پر مریم نواز بھی وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ امریکہ روانہ ہوں گی۔
امریکی خاتون اول نے مریم نواز کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین میں تعلیم کے فروغ لیے آپ سب سے مؤثر کرداد ادا کرسکتی ہیں ، خواتین کو تعلیم سے محروم رکھنادنیا کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔
امریکی خاتو ن اول کی دعوت پر مریم نواز نے کہا ہے وہ کہ اپنے ملک میں تعلیمی انقلاب برپاکرنا چاہتی ہیں ۔ خواہش ہے خواتین بھی ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔