تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:59

کالا باغ ڈیم کی مجوزہ تعمیر کیخلاف قومی عوامی تحریک کی ریلی

جیو نیوز - حیدرآباد........کالا باغ ڈیم کی مجوزہ تعمیر کے خلاف قومی عوامی تحریک نے ریلی نکالی۔ رسول بخش پلیجو کی قیادت میں نکلنے والی ریلی میں سندھیانی تحریک کی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

قومی عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کی جانب سے پارٹی سربراہ رسول بخش پلیجو کی قیادت میں اللہ والا چوک سے ایوان صحافت تک ریلی نکالی گئی۔ شرکا میں خواتین کارکنان بھی تھیں جو کالا باغ ڈیم کے خلاف نعرے لگارہی تھیں۔

رسول بخش پلیجو اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم میں جان ڈالنےکی کوشش کی گئی تو قومی یکجہتی کوخطرات پیدا ہوجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.