18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:59
متحدہ کے میئر اور ڈپٹی میئر بلامقابلہ منتخب ہوں گے ، شاہد پاشا
جیو نیوز - حیدرآباد.......ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر سید شاہد پاشا نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں کراچی اور حیدرآباد میں متحدہ کے میئر اور ڈپٹی میئر بلامقابلہ کامیاب ہوں گے۔
حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران شاہد پاشانے کہا کہ اب تک حیدرآباد میں 96 یونین کونسلوں میں سے 9 کے چیئرمین اور وائس چیرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ۔ اس کے علاوہ 13 یونین کونسلوں میں تمام ارکان بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں ۔
شاہد پاشا نے کہا کہ حکمراں جماعت کا ریکارڈ رہا ہے کہ اس نے کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے، یہ الیکشن سندھ حکومت نہیں کروارہی بلکہ سپریم کورٹ کے حکم پر کرائے جارہے ہیں۔