تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:31

این اے 122 ؛ ووٹوں کی تبدیلی کے الزامات مسترد

جیو نیوز - لاہور........الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے این اے ایک سو بائیس میں ووٹوں کی تبدیلی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق دوہزارتیرہ کے عام انتخابات اورگزشتہ دنوں ہونے والے ضمنی انتخاب میں این اے 122 کے ووٹرزکی فہرست تحریک انصاف کو دے دی گئی تھی۔

عام انتخابات سے اب تک حلقے میں اکیس ہزارسات سوچونتیس ووٹروں کا اضافہ ہوا۔ کمیشن کے مطابق ووٹ کی منتقلی کا باقاعدہ طریقہ کار ہے، جس کے لیے ووٹر کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونا پڑتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.