تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 22:20

لاہور:اے ایس آئی کی تھانے میں سرکاری پستول سے خودکشی

جیو نیوز - لاہور........ لاہور کے ڈیفنس تھانے میں اے ایس آئی نے تھانے کے اندر سرکاری پستول سے مبینہ خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس آئی نے افسر کی مبینہ ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ محمد عظیم اخترنے گھریلو حالات کے باعث خودکشی کی۔ دوسری جانب ورثا کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی محمد عظیم اختر کو گھریلو پریشانی نہیں محکمانہ ٹینشن تھی، عظیم نے کئی بار تھانے سے تبدیلی کی کوشش کی۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.