19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 0:22
امریکا نے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا، دفتر خارجہ
جیو نیوز - اسلام آباد.......ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کسی ڈیل پر بات نہیں ہو رہی، نہ ہی امریکا نے پاکستان سے کسی قسم کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر اعظم نوازشریف کے دورہ امریکا پر قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف امریکی صدر اوباما کی دعوت پر20 اکتوبر کو سرکاری دورے پرواشنگٹن پہنچیں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کسی ڈیل پر بات نہیں ہو رہی۔ امریکا نے پاکستان سے کسی بھی قسم کا مطالبہ نہیں کیا۔
وزیر اعظم کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کا فروغ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تاریخ گواہ ہے کہ وزیر اعظم نے کبھی کسی ملک کے مطالبات تسلیم نہیں کیے، وزیر اعظم قومی مفاد کے تحفظ اور فروغ پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔