تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:4

بالا کوٹ میں کالعدم تنظیموں کے خلاف سرچ آپریشن

جیو نیوز - بالا کوٹ.......مانسہرہ پولیس اور حساس اداروں نے بالا کوٹ میں سرچ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں دھماکاخیز مواد، خودکش جیکٹس اور حساس اداروں کی وردیاں برآمد کرلیں۔

بالاکوٹ میں کالعدم تنظیموں کے خلاف پولیس اورحساس اداروں کا سرچ آپریشن، 30 کلو بارود، خودکش جیکٹس، بم بنانے کے آلات، بال بیرنگ، کیلیں، سیکورٹی فورسز کی وردیاں اور ممنوع لٹریچر برآمد کرلیا گیا۔

ڈی پی او مانسہرہ نجیب الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان محرم الحرام کے دوران دہشت گردی اور پاک چین اقتصادی شاہراہ کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھےجارہےہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.