تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:16

وزیر اعظم نواز شریف امریکا کے 4 روزہ دورےپرروانہ

جیو نیوز - اسلام آباد.........وزیر اعظم نواز شریف چار رووزہ دورہ امریکا پر روانہ ہو گئے،وزیراعظم 12رکنی وفد کے ہمراہ پہلے برطانیہ پہنچیں گے،رات لندن قیام کے بعد کل صبح نیویارک روانہ ہونگے۔ وزیرداخلہ چودھری نثار اوروزیر اعظم کے اہل خانہ اوربھی ان کے ہمراہ ہیں۔

سرتاج عزیز اور وزارت خارجہ کے حکام پہلے ہی امریکا میں موجود ہیں جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کو چین سے امریکا پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف ایک رات لندن میں قیام کے بعد کل منگل کو واشنگٹن پہنچیں گے ،بدھ کوصدر اوباما سے افغانستان کی صورتحال ،طالبان سے امن مذاکرات اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی تعاون سے متعلق اموربر بات کریں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف دورے کے دوران کانگریس اور سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹیوں ملاقاتیں اور امریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے اورمعیشت ، تجارت ، انسداد دہشت گردی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات کریں گے جبکہ پروگرام کے مطابق امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.