تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:59

بے نظیر بھٹو قتل کیس:ایس پی کے خلاف جاری اشتہار منسوخ

جیو نیوز - راولپنڈی.......بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ایس پی ایوب طاہر کے پیش ہوجانے پران کے خلاف جاری اشتہار منسوخ کردیے ۔

کیس کی سماعت ڈیوٹی جج آصف مجید اعوان نے کی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ایوب مارتھ کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔

کیس کے گواہ ایس پی ایوب طاہر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اشتہاری قراردیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.