تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:19

کراچی: پولیس اہلکار کے قتل کی معلومات دینے والے کیلئے انعام کا اعلان

جیو نیوز - کراچی.........رینجرز نے کراچی کے علاقے کریم آباد میں پولیس اہلکار کے قتل سے متعلق معلومات یا اطلاع دینے والوں کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق 17 اکتوبر کو کریم آباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے ایس آئی تابش کے قاتلوں کی شناخت عوام کا فرض ہے۔

عوام قاتلوں کی معلومات فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق قاتلوں سے متعلق اطلاع دینے والے فرد کو ایک لاکھ روپے انعام اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.