تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:15

اسپیکرقومی اسمبلی کا انتخاب ، اجلاس میں پھر تبدیلی کا فیصلہ

جیو نیوز - اسلام آباد...... اسپیکرکے انتخاب کےلئےقومی اسمبلی کے شیڈول اجلاس میں ایک پھر تبدیلی کا فیصلہ ہوا ہے۔26 اکتوبر کوہونے والا اجلاس اب نومبر کے پہلے ہفتے میں طلب کیے جانے کا امکان ہے۔اسپیکر کی نامزدگی کے معاملے پر حکمران جماعت میں اختلافات برقرار ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آخری بار 13 اگست کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہوا۔ صدارت کی تھی بطور اسپیکر سردار ایاز صادق نے ۔ الیکشن ٹریبونل نے این اے 122 کاانتخاب کالعدم قراردیاتو ایاز صادق کو نہ صرف قومی اسمبلی کی نشست سے ہاتھ دھونا پڑے بلکہ وہ قومی اسمبلی کےسپیکر بھی نہ رہے۔

لیکن خوش قسمتی نےساتھ دیا۔ یوں کہ طے شدہ شیڈول کےتحت قومی اسمبلی کااجلاس 13 اگست کے بعد 26 اکتوبر کو ہوناتھا۔ ایاز صادق ضمنی الیکشن جیت کر نہ صرف قومی اسمبلی میں آسکتےتھے بلکہ دوباہ سپیکر کی کرسی پربیٹھنے کےامکانا ت بھی روشن تھے ۔

لیکن اب صورت حال بدلتی جارہی ہے ۔حکمران جماعت نے فیصلہ کیاہےکہ قومی اسمبلی کااجلاس 26 اکتوبر کی بجائے نومبر کےپہلے ہفتےمیں بلایاجائے۔ اس کی وجوہات بلدیاتی انتخابات کاپہلامرحلہ اورمحرم الحرام کا آغاز ہیں ۔

ایک وجہ اوربھی ہے ا سپیکر کیلئےسردارایاز صادق کی نامزدگی پراختلافات ۔ن لیگ نے انہیںتاحال باضابطہ امیدوار نامزد نہیں کیا۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پرکرلیاجائےگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.