20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 0:5
پنجگور :ایرانی حدود سے دو مارٹر گولے فائر
جیو نیوز - کوئٹہ........ پنجگور کےقریب سرحدی علاقے میں ایرانی حدود سے دو مارٹر گولے فائرہوئے تاہم کوئی جانی نقصانی نہیں ہوا۔
لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور کےقریب سرحدی علاقے میں ایرانی حدود سے دو مارٹر گولے فائر کئے گئے یہ مارٹر گولےپنجگور کےعلاقے پشک میں گرکر پھٹ گئے،جس سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔