20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 0:21
سانحہ منیٰ: شہید پاکستانیوں کی تعداد 104ہوگئی،12لاپتا
جیو نیوز - اسلام آباد......سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانی حجاج کی تعداد 104 ہو گئی ۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 12 پاکستانی تاحال لا پتا ہیں۔
وزارت مذہبی اُمور کی ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ سانحہ منیٰ میں 89 پاکستانی شہدا کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 15 حاجیوں کی شہادت کی اطلاع دی گئی ہے۔
سانحہ میں تاحال 12 پاکستانی لاپتا ہیں جن میں سرکاری حج اسکیم کے تحت جانے والی ایک خاتون سمیت ، نجی حج اسکیم کے تحت جانےو الے 6اور اقامہ اور وزٹ ویزے پر حج کرنے والے 5 پاکستانی شامل ہیں ۔