تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:5

پنجاب کی مختلف جیلوںمیں 9 مجرموں کو پھانسی

جیو نیوز - لاہور...... اٹک ،سرگودھا ،فیصل آباد،لاہور اور بہاولپور میں قتل کے چار مجر موں کو تختہ دا ر پر لٹکا دیاگیا جبکہ 2مجر موں کی پھانسی راضی نامہ کے بعد روک دی گئی۔

لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے2مجرموں کو صبح سویرے پھانسی دےدی گئی۔مجرم خلیل احمد نے2001 ءمیں پرویز اورمجرم ندیم نے1999 ءمیں ایک شخص کو قتل کیاتھا۔اٹک کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے3مجرموں کوپھانسی دی گئی۔مجرم امجدنے2002ءمیں دو افراد افراد، مجرم محمد بشیر نے 1998 ءمیں ایک شخص جبکہ مجرم علیق شاہ نے 2001 ءمیں 2 افراد کوقتل کیاتھا۔

ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قید مجر م محمد فاروق نے 2003ءمیں پرانی دشمنی پر احسان اللہ کو قتل کیاتھا۔ ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے پر مجرم کو صبح سویرے تختہ دار پر لٹکادیاگیا۔اُدھربہاولپورنیوسینٹرل جیل میں قتل کےمجرم کو پھانسی دیدی گئی۔مجرم مصطفیٰ نے2005ءمیں گھریلو تنازعے پربیوی سمیت 6افراد کوقتل کیاتھا۔

جبکہ سزائےموت کےدوسرے مجرم کی پھانسی راضی نامہ کےبعد روک دی گئی۔مجرم محمد شاہد نے2004 ءمیں پرانی دشمنی پردوافراد کوقتل کیاتھا۔دوسری جانب فیصل آبادکی سینٹرل جیل میں قتل کے 2مجرموں کو پھانسی دیدی گئی۔مجرم محمد اکرم نے 2000ء میں شوکت جبکہ مجرم محمد سعید نے 2003 ء میں سرفراز کو قتل کیا تھا۔

ادھرسینٹرل جیل ملتان میں قتل کےمجرم کی پھانسی راضی نامہ کے بعد روک دیدی گئی۔ مجرم محمد اسلم نے1996ءمیں خاتون کواغواء کےبعد قتل کیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.