تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:21

قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ،سرتاج عزیز

جیو نیوز - اسلام آباد......مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ پاکستان ایک ذمے دار جوہری ملک ہے،قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

سیکریٹری خارجہ کاکہنا پاکستان غیرریاستی عناصرکےخلاف کارروائی کاعزم کیےہوئےہےمگر بھارت ریاستی طورپر پاکستان میں دہشتگردی کررہاہے۔واشنگٹن میں جیو نیوز سے خصو صی بات چیت میں مشیرخارجہ نےکہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کےمعاملےپرپاکستان کادوٹوک موقف ہے۔

انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی صدراوباماسے22 ستمبرکوہونےوالی ملاقات کےلیےایجنڈہ تیارکرلیاگیاہے۔

بھارت کےجارحانہ رویہ اورمذاکرات سےگریزکی صورتحال پرمشیرخارجہ نےکہاکہ امریکاکوبتایاجائےگاکہ ایسی صورتحال میں علاقائی توازن پہلےسےکہیں ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.