20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:48
گیتا کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد خاندان کے حوالے کیا جائے گا
جیو نیوز - کراچی.........گیتا کی 26 اکتوبر کو بھارت روانگی کی تیاری مکمل ہے،گیتا کو بھارت میں متعلقہ خاندان کے سپرد کرنے سے قبل ڈی این اے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
ترجمان ایدھی سینٹر انورقاضی کے مطابق گیتا کو بھارت میں متعلقہ خاندان کے سپرد کرنے سے قبل ڈی این اے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
گیتا کےڈی این اے ٹیسٹ بھارت میں ہی ہوں گےجن کی تصدیق کے بعد ہی گیتا کو دعویٰ کرنے والے خاندان کے حوالے کیا جائے گا۔گیتا کی کراچی سے نئی دہلی روانگی 26 اکتوبر کو متوقع ہے گیتا کے ہمراہ بلقیس ایدھی بھی جائیں گی۔