تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:16

پاکستان چھوٹے جوہری ہتھیار تیار کررہاہے،امریکی میڈیا

جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان نے تسلیم کرلیا ہے کہ وہ بھارتی جنگی عزائم کے پیش نظر چھوٹے جوہری ہتھیار تیار کررہاہے ۔رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کےلیے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار بنارہاہے ۔

سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ عام طور پر دو جوہری طاقتوں میں جنگ نہیں ہوتی تاہم بھارت اس بات کا اظہار کرچکا ہے کہ وہ جنگ کی صورت میں جوہری ہتھیاراستعمال کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی صورت جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، نہ اس سلسلے میں کوئی معاہدہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.