تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:49

کوئٹہ میں مشتبہ سائیکل سے بم برآمد، ناکارہ بنا دیا گیا

جیو نیوز - کوئٹہ.......کوئٹہ کےعلاقے مسجد روڈ پر مشتبہ سائیکل سے برآمد ہونے والابم ناکارہ بنادیا گیا۔ پولیس کے مطابق مسجد روڈ کے قریب ایک مشکوک سائیکل کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے سائیکل میں نصب تین کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا۔

دوسری طرف کوئٹہ کے سریاب روڈ پرگزشتہ روز بس میں ہونے والے بم دھماکے کو چوبیس گھنٹے گزر گئے مگر تفتیش میں کوئی اہم پیشرفت نہیں ہو سکی۔ صوبائی حکومت نے دھماکے سےمتعلق معلومات دینے والے کےلئے30لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.