تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:52

سندھ پنجاب بلدیاتی انتخابات: حفاظتی عملہ کا ضابطہ اخلاق جاری

جیو نیوز - اسلام آباد ......بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے تعینات اہلکار پولنگ افسروں کے احکامات کے پابند ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نےسندھ اور پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں حفاظت کے فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیاہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی پابندی متعلقہ افسروں اور عملے پر لازم ہوگی ، پولنگ والے دن حفاظتی عملہ پولنگ اسٹیشن سے باہر رہے گایا پھر جہاں انہیں پریزائیڈنگ افسر تعینات کرے ۔

پولنگ اسٹیشن کے باہر اور قرب و جوار میں امن وامان برقرار اور خوشگوار ماحول مہیا کیا جائے گاتاکہ رائے دہندگان بلاخوف اپنی رائے کا اظہار کرسکیں ، ضعیف العمر اور بیمار ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن پر قطار میں سب سے آگے کھڑا کرنا بھی سیکیورٹی عملے کی ذمہ داری ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.