22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:36
ضرب عضب کےذریعےابتدائی اہداف حاصل کرلیے،وزیراعظم
جیو نیوز - واشنگٹن.......وزیراعظم نوازشریف نے امریکی سینیٹ اور ایوان نمایندگان کے اراکین سے کیپیٹل ہل میں ملاقات کی ہے اورکہا ہےکہ ضرب عضب کےذریعےابتدائی اہداف حاصل کرلیےگئےہیں۔
کیپٹل ہل میں وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔ امریکی وفد کی قیادت سینیٹ خارجہ تعلقات کمیٹی کےچیئرمین باب کارکر کررہے تھے۔ انسداد دہشتگردی میں امریکی کانگریس کے تعاون پر وزیراعظم نوازشریف نے اظہارِتشکر کیا اورکہاکہ آپریشن اب فیصلہ کن مرحلےمیں داخل ہوگیاہے۔
وزیراعظم نے امن اور مفاہمت کیلیے افغان قیادت سے رابطے جاری رکھنے کابھی عزم دہرایا۔
وزیراعظم نے بعد ازاں امریکی ایوان نمائندگان کے وفد سے ملاقات کی۔ امریکی وفد کی قیادت چیئرمین ایڈرائس کررہے تھے۔