تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:43

بھارتی مداخلت کے 3 ڈوزئر امریکا کو دیے ہیں، سیکریٹری خارجہ

جیو نیوز - واشنگٹن.......سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے 3 ڈوزئر امریکہ کو بھی دے دیے۔پاکستان کا جوہری پروگرام قومی سلامتی کے لئے ہے۔جتنا خطرہ بڑھے گا ،ڈیٹرئینس ویسی ہی رکھی جائے گی۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے امریکی ایوان نمائندگان،سینیٹ کمیٹی کے اراکین اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کا مؤقف ان کے سامنے رکھا۔انہوں نے بتایا کہ جان کیری سے ملاقات میں ،پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت فراہم کردیے۔

اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ صدر اوباما سے وزیر اعظم کی ملاقات میں کوئی جوہری ڈیل نہیں ہورہی۔تاہم نیوکلئیر سیفٹی اور سیکیورٹی سے متعلق تعاون جاری رہے گا۔

اعزاز چودھری نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نےپاکستان میں معاشی اصلاحات کوسراہا ہے۔آئی ایم ایف اقتصادی امورمیں پاکستان کی مددکررہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.